حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کھرمنگ بلتستان/ اسلامی تحریک پاکستان ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام علمائے کھرمنگ کا اہم اجلاس ضلعی دفتر کمنگو میں منعقد ہوئی۔ جس میں متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے صدر شیخ شبیر صابری، اسلامی تحریک ضلع کھرمنگ کے صدر سید اکبرشاہ رضوی،امام جمعہ والجماعت ضلعی ہیڈ کوارٹر گوہری سید علی الموسوی،ممتاز عالم دین خطیب شیخ مھدی شمس الدین، سید عقیل الموسوی امام جمعہ منٹھو، شیخ محمد علی طاھری امام جمعہ ولجماعت پاری، شیخ غلام علی حلیمی امام جمعہ والجماعت طولتی، مولانا سلمان کمال محمدی, مولانا محمد تقی تقوی، اور الحاج وزیر نثار حسین نے شرکت کی۔
اجلاس میں فلسطین کے تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ علمائے کرام اپنے گفتگو میں فرمایا کہ مسئلہ فلسطین اک نازک اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ مظلوم فلسطینی عوام جس جرأت اور استقامت مظاہرہ کررہے ہیں۔ وہ پوری دنیا کے لئے اک مثال ہے۔ظالم وجابر اسرائیل کی ظلم دنیا کے سامنے آشکار ہوا ہے اور وہ سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ حقوق انسانی کی عالمی تنظیمیں اس سنگین وظلم وبربریت کا نوٹس لیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فریقین میں جنگ بندی کے لے عملی اقدامات کرایں۔ تمام اسلامی ممالک اسرائیل سے سفارتی وتجارتی تعلقات فوری منقطع کریں۔
اجلاس میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کے اعلان پر جمعہ المبارک کے دن فلسطین کے مظلوم عوام سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے لئے عوامی ریلی اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ تمام اہل اسلام سے اپیل کی جاتی ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے ان احتجاجی ریلیوں میں شرکت کرلیں اور دشمن کے حالیہ فتنوں اور سازشوں سے دور رہیں کہ فلسطین کی عوام کی مظلومیت اور مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے کے لئے فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں۔ فرقہ واریت کی اس سازش کو قائد ملت جعفریہ کی حکمت اور بصیرت سے اپنے پاؤں تلے روندتے ڈالا ہے۔اور تکفیری اور فسادی کا چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ اب گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہوچکا ہے اب فرقہ واریت کی آڑ میں اتحاد امت کو پارہ پارہ کرنے والوں بے نقاب کریں گے اور ان سے اعلان لاتعلقی کا اظہار کریں گے۔ اس نازصورتحال کے تناظر میں مناظرہ اور مباہلہ کا دعویٰ قطعا مناسب اور موزوں نہیں ہے۔ تمام مسلمان متحد ہوکر فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کرنا چاہیے۔ ان سے اظہار ہمدردی کرنا چاہیے۔
اجلاس میں ضلع کھرمنگ کے زمینی تنازعات کی صلح وصفایی کے علماء کی کردار بحث کیا گیا اور صلح و صفایی کے لئے اک کمیٹی تشکیل دی۔ تاہم دوران اجلاس کھرمنگ خاص اور باغیچہ کے زمینی تنازعہ کی صلح کی اطلاع آئی تو علماء نے شکر ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں علمائے کرامنے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فریقین کے درمیان برووقت صلح صفائی کی۔ اجلاس میں علاقے تمام علماء کرام, سرکردگان کا شکریہ ادا کیا کہ اس تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کرکے علاقے کو ناچاکی اور انتشار سے بچایا۔
اجلاس میں ایران سے تشریف لائے ہوئے متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے صدر آقائے شیخ شبیر صابری نے خصوصی خطاب کیا اور علاقے کے سماجی و اجتماعی مسائل کے حل اور علمائے کرام کی مسولیت اورزمہ داری پر روشنی ڈالی۔